ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جموں کشمیر : بارش کی وجہ سے پہلگام اور بال تل راستوں پر پھسلن ، امرناتھ یاترا روک دی گئی

جموں کشمیر : بارش کی وجہ سے پہلگام اور بال تل راستوں پر پھسلن ، امرناتھ یاترا روک دی گئی

Sat, 30 Jun 2018 11:59:47    S.O. News Service

سری نگر،30جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)وادی کشمیر میں جمعہ کے روز بارش کی وجہ سے سطح سمندر سے 13 ہزار 500 فٹ بلندی پر واقع امرناتھ گھپا کی یاترا معطل کردی گئی۔ بارش کی وجہ سے دونوں یاترا راستوں پہلگام اور بال تل پر پھسلن پیدا ہوگئی ہے۔ یاترا کے پہلے دن جمعرات کوتقریبا 1300 یاتریوں نے امرناتھ گھپا میں شیولنگم کے درشن کئے۔ یاترا کرنے والوں میں ریاستی گورنر نریندر ناتھ ووہرا اور اسمبلی اسپیکر ڈاکٹر نرمل سنگھ بھی شامل تھے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق مسلسل بارش اور یاترا راستوں پر پھسلن پیدا ہونے کی وجہ سے دونوں راستوں بشمول مختصر بال تل روٹ اور روایتی پہلگام راستوں پر یاترا معطل کردی گئی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ کسی بھی یاتری کو آج پوتر گھپا کی طرف جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ جن یاتریوں نے گزشتہ شام پوتر گھپا میں شیولنگم کے درشن کئے تھے، ان کو وہیں روک دیا گیاہے ۔

سرکاری ذرائع کے مطابق یاترا کو معطل کرنے کا اقدام یاتریوں کی حفاظت کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یاترا کو یاتریوں کی سیفٹی کے لئے معطل کیا گیا ہے۔ موسم میں بہتری آنے کے ساتھ ہی یاتریوں کو آگے جانے کی اجازت دی جائے گی ۔


Share: